بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کے لیے غسلِ جنابت میں بالوں کی چٹیا کھولنا


سوال

عورت اگر سر کے بالوں کو ایک جگہ جمع کر کے گوندھے اور صرف ایک مینڈھی بناۓ تو آیا غسلِ جنابت وغسل حیض کے لیے بالوں کو کھولنا ضروری ہے یا صرف جڑوں تک پانی پہنچانا؟

جواب

غسل کرتے وقت اگر عورت کے سر کے بال کھلے ہوں تو فرض غسل میں تمام بالوں کو تر کرنااور جڑوں تک پانی پہنچانا فرض ہے، اور اگر بالوں کی چٹیا باندھ رکھی ہو یا بال گندھے ہوئے ہوں تو ان کو کھولنا ضروری نہیں، صرف جڑوں کا تر کرنا فرض ہے، البتہ اگر بالوں کو کھولے بغیر جڑوں تک پانی پہنچانا مشکل ہو تو سارے بالوں کو کھول کر دھونا فرض ہوگا۔

البحر الرائق شرح كنز الدقائق (1 / 54):

(قَوْلُهُ: وَلَاتُنْقَضُ ضَفِيرَةٌ إنْ بُلَّ أَصْلُهَا) أَيْ وَلَايَجِبُ على الْمَرْأَةِ أَنْ تَنْقُضَ ضَفِيرَتَهَا إنْ بَلَّتْ في الِاغْتِسَالِ أَصْلَ شَعْرِهَا وَالضَّفِيرَةُ بِالضَّادِ الْمُعْجَمَةِ الذُّؤَابَةُ من الضَّفْرِ وهو فَتْلُ الشَّعْرِ وَإِدْخَالُ بَعْضِهِ في بَعْضٍ، وَلَايُقَالُ بِالظَّاءِ، وَالْأَصْلُ فيه ما رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَغَيْرُهُ عن أُمِّ سَلَمَةَ قالت: قُلْت: يا رَسُولَ اللَّهِ! إنِّي إمرأة أَشُدُّ ضَفْرَ رَأْسِي أفانقضه لِغُسْلِ الْجَنَابَةِ؟ فقال: لَا، إنَّمَا يَكْفِيك أَنْ تَحْثِي على رَأْسِك ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ ثُمَّ تُفِيضِينَ عَلَيْك الْمَاءَ فَتَطْهُرِينَ".

الفتاوى الهندية (1 /13):

وَلَيْسَ عَلَى الْمَرْأَةِ أَنْ تَنْقُضَ ضَفَائِرَهَا فِي الْغُسْلِ إذَا بَلَغَ الْمَاءُ أُصُولَ الشَّعْرِ وَلَيْسَ عَلَيْهَا بَلُّ ذَوَائِبِهَا هُوَ الصَّحِيحُ،كَذَا فِي الْهِدَايَةِ. وَلَوْ كَانَ شَعْرُ الْمَرْأَةِ مَنْقُوضًا يَجِبُ إيصَالُ الْمَاءِ إلَى أَثْنَائِهِ.

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144201200383

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں