بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کے لیے شوہر کی خوشنودی کی خاطر بالوں میں سیاہ رنگ لگانا


سوال

 کیا شادی شدہ عورت اپنے شوہر کے کہنے پر اپنے بالوں کو سیاہ رنگ  لگاسکتی ہے؟

جواب

واضح رہے کہ  عورت کے لیے  شوہر کی خاطر زینت کے لیے  خالص کالے رنگ کے علاوہ کوئی بھی رنگ بالوں پر لگانا جائز ہے۔  البتہ غیر اَقوام یا فاسق عورتوں کی مشابہت اور ان کے فیشن کے طرز پر بالوں کو رنگوانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

لہذا صورتِ  مسئولہ میں شوہر کی خوشنودی کے لیے خالص سیاہ رنگ کے علاوہ سیاہی مائل رنگ بالوں پر لگانا جائز ہے، لیکن بالکل خالص سیاہ رنگ سے احتراز لازم ہے۔

سنن النسائي (8/ 138):

" أخبرنا عبد الرحمن بن عبيد الله الحلبي، عن عبيد الله وهو ابن عمرو، عن عبد الكريم، عن سعيد بن جبير، عن ابن عباس، رفعه أنه قال: «قوم يخضبون بهذا السواد آخر الزمان كحواصل الحمام، لايريحون رائحة الجنة»".

صحيح مسلم (3/ 1663):

" وحدثني أبو الطاهر، أخبرنا عبد الله بن وهب، عن ابن جريج، عن أبي الزبير، عن جابر بن عبد الله، قال: أتي بأبي قحافة يوم فتح مكة ورأسه ولحيته كالثغامة بياضاً، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «غيروا هذا بشيء، واجتنبوا السواد»".

فقط  واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206201538

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں