بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اولاد کے لیے وظیفہ


سوال

 میری شادی کو ایک سال ہوگیا ہے،  لیکن کوئي اولاد نہیں ہے، اس کے  لیے کوئي  وظیفہ  بتا دیں!

جواب

حکیم الامت  حضرت مولانا اشرف علی تھانوی  رحمہ اللہ نے اعمال ِ قرآنی میں لکھا ہے:

اولاد کے لیے دعا:﴿رَبِّ هَبْ لِي مِن لَّدُنْكَ ذُرِّيَّةً طَيِّبَةً إِنَّكَ سَمِيعُ الدُّعَاء﴾(آل عمران:38)

خاصیت:  جس کو اولاد سے مایوسی ہو،وہ اس آیت کو پڑھاکرے،خداوندِ کریم اس کی برکت سے فرزندِ صالح عطافرمائے گا ان شاء اللہ۔

(اعمالِ قرآنی، ص:30،ط: دارالاشاعت،اردو بازار ،کراچی)

مولانا محمد یوسف لدھیانوی شہید رحمۃ اللہ علیہ ایسے ہی سوال کے جواب میں تحریر فرماتے ہیں:

40 عدد لونگ لیں ،ہر لونگ پر سات مرتبہ سورۃ النور کی آیت نمبر :40جو"أو كظلمات "سے شروع ہو کر "فماله من نور"پر ختم ہوتی ہے،پڑھیں۔جب عورت ماہواری سے فارغ ہو تو رات کو سوتے وقت ایک لونگ چباکر کھالیا کرے،اوپر سے پانی نہ پیے،متواتر چالیس دن تک بلا ناغہ کھائے،اور اس دوران میاں بیوی کبھی کبھی مل لیا کریں ،اللہ تعالی کو منظور ہوگا تو اولاد ہوجائے گی۔

(آپ کے مسائل اور اُن کا حل، ج:4، ص:252،اورادو وط: مکتبہ لدھیانوی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144412100475

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں