بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عنیزہ نام کا معنی


سوال

عنیزہ نام کے کیا معنی ہے اور یہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں "عنیزہ "زمانہ جاہلیت کی ایک عورت کا نام ہے،نیز عرب کے ایک قبیلے کا نام بھی  ہے اور  "عنز"  عربی زبان میں بکری کو کہتے ہیں، ، بہر صورت یہ نام مناسب نہیں ہے،اس کی جگہ کوئی اچھا بامعنی نام رکھ لیں۔نیز جامعہ کی ویب سائٹ پر حروف تہجی کے اعتبار سے ناموں کی فہرست موجود ہے وہاں سے دیکھ کر بھی نام رکھ سکتے ہیں۔

لسان العرب میں ہے:

"وعنيزة اسم امرأة تصغير عنزة. وعنزة وعنيزة: قبيلة. قال الأزهري: عنيزة في البادية موضع معروف، وعنيزة قبيلة. قال الأزهري: وقبيلة من العرب ينسب إليهم فيقال فلان العنزي، والقبيلة اسمها عنزة."

(فصل العین المهملة جلد 5 ص: 384 ط: دارصادر)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144411102522

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں