بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عمرہ کی شرائط


سوال

عمرہ کی کیا شرائط ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ احناف کے نزدیک عمرہ   كرنا سنت ہے،اور عمرے كے افعال يه هيں:

عمرہ کے افعال کل چار ہیں:

(۱) احرام باندھنا : عمرہ کا احرام حدود حرم سے باہر باندھنا لازم ہے۔

(۲) طواف کرنا۔

(۳) صفا اور مروہ کی سعی کرنا۔

(۴) حلق یا قصر کرنا۔

ان چاروں افعال میں سے احرام باندھنا عمرہ کے لئے شرط ہے اورطواف کرنا فرض ہے اور سعی اور حلق یہ دونوں چیزیں واجب ہیں۔

 اگر سوال میں عمرے کی شرائط سے کچھ اور  مرادہے، تواس کی وضاحت کرکے دوبارہ سوال پوچھیں ۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(والعمرة) في العمر (مرة سنة مؤكدة) على المذهب..... (وهي إحرام وطواف وسعي) وحلق أو تقصير فالإحرام شرط، ومعظم الطواف ركن."

(كتاب الحج، مطلب في أحكام العمرة، ج:2، ص:472، ط: سعيد)

بدائع الصنائع میں ہے:

"(وأما) ركنها فالطواف لقوله عز وجل {وليطوفوا بالبيت العتيق}  ؛ ولإجماع الأمة عليه...... (وأما) واجباتها فشيئان: السعي بين الصفا والمروة، والحلق أو التقصير. "

(كتاب الحج، سنن العمرة، ج:2، ص:227، ط:رشيدية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144403100595

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں