بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

28 شوال 1445ھ 07 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عمرے کی ادائیگی کے بعد بالوں کو استرے کے بجائے مشین سے کاٹنے کا حکم


سوال

میں نے ایک عمرہ کرنے کے بعد دوسرا عمرہ پانچ دن بعد کیا اور پورے سر کا حلق مشین سے کروایا،  لوگوں نے کہا کہ یہ صحیح نہیں ہے،  آپ کو استرا استعمال کرنا چاہیے، براہِ مہربانی رہنمائی فرمائیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں پہلے عمرے میں حلق کرانے کی صورت میں دوسرے عمرے کی ادائیگی کے بعد سر کے بال انگلی کے پورے سے چھوٹے ہی ہوتے ہیں، ایسی صورت میں  استرے سے سرمنڈوانا لازم تھا، مشین لگوانا جائز نہیں تھا، لہذا  حلق نہ کروانے   پر سائل پر ایک دم لازم ہے۔

فتاویٰ عالمگیری میں ہے:

"وإذا جاء وقت الحلق ولم يكن على رأسه شعر بأن حلق قبل ذلك أو بسبب آخر ذكر في الأصل أنه يجري الموسى على رأسه لأنه لو كان على رأسه شعر كان المأخوذ عليه إجراء الموسى، وإزالة الشعر فما عجز عنه سقط وما لم يعجز عنه يلزمه ثم اختلف المشايخ في إجراء الموسى أنه واجب أو مستحب والأصح أنه واجب هكذا في المحيط".

(الفتاوى الهندية ،کتاب المناسک، الباب الرابع فيما يفعله المحرم بعد الإحرام، ج:1، ص:231، ط:مکتبہ رشیدیہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144411101710

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں