بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عمرہ کی استطاعت ہے، حج کی نہیں، تو کیا عمرہ کیا جاسکتا ہے؟


سوال

 میری حج کی استطاعت نہیں ہے البتہ عمرہ کرنے کی استطاعت ہے، تو کیا عمرہ کیا جاسکتا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائل کے پاس حج کرنے کی استطاعت نہیں ہے، لیکن عمرہ کرنے کی استطاعت ہے تو سائل عمرہ کی سنت کو ادا کرنے کے لیے اشہر حج کے علاوہ ایام میں عمرہ کرسکتا ہے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(والعمرة) في العمر (مرة سنة مؤكدة) على المذهب وصحح في الجوهرة وجوبها."

(كتاب الحج، مطلب في أحكام العمرة، ج: 2، ص: 472، ط: دارالفكر بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144401101164

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں