کیا عمرہ کرنے والے کو حاجی کہہ سکتے ہیں؟
واضح رہے کہ ”حاجی“ کا لفظ حج کرنے والے شخص کے لیے استعمال ہوتا ہے،حج اور عمرہ میں فرق کرتے ہوئے اور لغوی معنیٰ کے اعتبار سے عمرہ کرنے والے کو ”حاجی“نہیں کہنا چاہیے، بلکہ عمرہ کرنے والے کو ”زائر یا معتمر“ کہنا چاہیے، تاہم عمرہ کو بھی حجِ اصغر کہا گیا ہے، اس لیے اگر کوئی عمرہ کرنے والے کوبھی ”حاجی“ کہہ دے تو حرج نہیں ۔
شرح مختصر الطحاوی میں ہے:
"قال أبو جعفر: (والعمرة سنة، وليست بواجبة).وذلك لأنه روي عن النبي صلى الله عليه وسلم أنه قال: "العمرة هي الحجة الصغرى".وقال عبد الله بن شداد ومجاهد رضي الله عنهما: "إن العمرة الحج الأصغر."
(کتاب المناسك، ج: 2، ص: 287، ط: دار البشائر الإسلامیة)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144604100286
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن