بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ام صویبہ نام رکھنا


سوال

ام صویبہ نام کیسا ہے؟

جواب

 لفظ ام اس کے معنی ہیں جڑ ، والدہ  اور صویبہ  ، صائبہ کی تصغیر ہے یہ لفظ صواب سے لیا گیا ہے  جس کے معنی ٰ درست اور ٹھیک کے ہیں اور ام صویبہ کے معنی ہیں :درستگی کی جڑ ۔

یہ نام رکھنا درست  ہے۔

 بعض لوگ صویبہ نام اس لیے رکھتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کو دودھ پلانے والی ایک عورت کا نام تھا تو یہ واضح رہنا چاہیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو  دودھ پلانے والی اس باندی کا نام ثویبہ ہے  صویبہ نہیں ۔

عمدۃ القاری میں ہے:

"وقال النبي، صلى الله عليه وسلم أرضعتني وأبا سلمة ثويبة

هذا قطعة من حديث رواه موصولا في الرضاع من حديث أم حبيبة بنت أبي سفيان، وإنما ذكر هذه القطعة هنا معلقة لأجل ما في الترجمة من قوله: والرضاع. قوله: (أرضعتني) ، فعل ومفعول. (وأبا سلمة) بالنصب عطف على المفعول. (ثويبة) ، بالرفع فاعله. وأبو سلمة، بفتح اللام: ابن عبد الأسد المخزومي، أسلم وهاجر إلى المدينة مع زوجته أم سلمة، ومات سنة أربع، فتزوجها رسول الله، صلى الله عليه وسلم. وقال الذهبي: أبو سلمة بن عبد الأسد توفي سنة اثنتين، وثوبية مصغر الثوبة بالثاء المثلثة وبالباء الموحدة: مولاة أبي لهب، أرضعت أولا حمزة، رضي الله تعالى عنه، وثانيا رسول الله، صلى الله عليه وسلم، وثالثا أبا سلمة. قال الكرماني: واختلف في إسلامها، وقال الذهبي: يقال: إنها أسلمت."

(کتاب العتق ، باب الشهادۃ علي الانساب و الرضاع المستفیض  و الموت القدیم جلد ۱۳ ص : ۲۰۲ ط : دار احیاء التراث العربي ۔ بیروت)

لسان العرب میں ہے:

"وأم الشيء: أصله. والأم والأمة: الوالدة؛ وأنشد ابن بري:

تقبلها من أمة، ولطالما … تنوزع، في الأسواق منها، خمارها."

(حرف المیم جلد ۱۲ ص : ۲۸ ط : دار صادر ۔ بیروت)

المعجم الوسیط میں ہے:

"(الصواب) السداد والحق."

(باب الصاد جلد ۱ ص : ۵۲۷ ط : دارالدعوۃ)

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144311100516

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں