بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ام ہانیہ کا مطلب


سوال

ام ہانیہ نام کا مطلب کیا ہے؟

جواب

"ہانیہ" عربی زبان کالفظ ہے، اس کامعنی ہے: پُرمسرت، خوش دلی، خوش حالی۔

اور "ام" عربی زبان میں والدہ کو کہتے ہیں۔ "ام ہانیہ" کا معنی ہے: "ہانیہ" کی والدہ؛ لہذا اگر بچی کانام رکھاجائے تو صرف "ہانیہ" رکھنا چاہیے۔

البتہ  "ام ہانی"   کنیت  ہے، نام نہیں،  چوں کہ  امیر المؤمنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ  کی ہم شیرہ  کی کنیت ’’ام ہانی‘‘  تھی؛  لہذا ان کی نسبت سے اسے بطور نام رکھنا چاہیں  تو اس کی بھی گنجائش ہے،  جیسا کہ بچے کا نام ابوبکر اور ابوہریرہ رکھنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144111200600

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں