بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 ذو القعدة 1445ھ 18 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عمرصدیق نام رکھنا


سوال

عمرصدیق نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’عمر  ‘‘ جلیل القدر صحابی، خلیفہ ثانی حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ کا نام ہے، اگر عمر نام رکھنا ہو تو صرف عمر یا محمد عمر نام رکھ لیا جائے۔

اور  ’’صدیق‘‘ کا معنیٰ ہے: انتہائی سچا، ہمیشہ تصدیق کرنے والا، اپنے قول سے عمل کی تصدیق کرنے والا، قول وفعل کا پکا، یہ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا لقب بھی ہے، اس لیے صرف صدیق یا محمد صدیق  نام رکھنا بھی درست اور باعثِ برکت ہے۔

عمر نام کے ساتھ صدیق کا وصف نہ لگانا مناسب ہوگا؛ اِس لیے کہ صدیق لقب ہے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا  اور عمر صدیق نام رکھنے میں یہ شبہ ہوتا ہے کہ صدیق وصف ہے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا، جب کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا لقب فاروق ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401100994

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں