بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

یوٹیوب پر عمر سیریز کے نام کا ڈراما دیکھنا


سوال

آج کل یوٹیوب پر عمر سیریز کے نام کا ڈراما اَپ لوڈ کیا گیا ہے جو اسلام کی ابتدا سے حضرت عمر (رضی اللہ عنہ) کی شہا دت تک فلمایا گیا ہے، جس میں تمام خلفاءِ را شد ین اور صحا بہ کرام رضی اللہ عنہم کو دکھا گیا ہے، صرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن کو نہیں دکھایا۔ کیا یہ سیریز دیکھنا جایز ہے یا نہیں؟

جواب

یہ ڈراما دیکھنا جائز نہیں اس لیے کہ: 

1- اس میں جان دار کی تصاویر اور ویڈیو دیکھنا لازم آئے گا، اور جان دار کی تصویر یا ویڈیو بنانا، بنوانا، دیکھنا اور اپنے پاس رکھنا ناجائز ہے۔

2- مقدس ہستیوں کو خود ساختہ شکل دینا، ان ہستیوں کی گستاخی ہے۔

علاوہ ازیں  جو لوگ یہ دستاویزی ویڈیو بنا رہے ہیں ان کے علم پر اعتماد بھی نہیں، کہ کن  غیر مستند باتوں کو فلمارہے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201333

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں