بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امیمہ (umaima) نام رکھنا


سوال

بیٹی کا نام ”امیمہ“ (umaima) رکھا ہے، راہ نمائی فرمائیں!

 

جواب

"امیمہ" (اُمَیْمَهْ)  اُم کی تصغیر ہے، جس کا معنی ہے "ماں"، تصغیر مختلف مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے، کبھی معنیٰ میں اضافہ و تعظیم کے لیے اور کبھی کمی اور تحقیر کے لیے، کبھی اظہارِ محبت کے لیے۔  بہرحال یہ بہت سی  صحابیات رضی اللہ عنہن کا نام تھا، (الاصابہ فی تمییز الصحابہ 8/31)، اور صحابہ اور صحابیات کے ناموں پر نام رکھنے میں معنی بھی ملحوظ نہیں ہوتے، بلکہ صرف ان کے نام پر نام رکھنا ہی باعث برکت ہوتا ہے، لہذا یہ نام رکھنا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107201054

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں