بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

امیمہ جمیل نام رکھنے کا حکم


سوال

امیمہ جمیل نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

 "امیمہ" (اُمَیْمَهْ)  اُم کی تصغیر ہے، جس کا معنی ہے: "چھوٹی ماں" یا "پیاری ماں"۔

مذکورہ نام کئی صحابیات کا نام ہے، لہذا یہ نام رکھنا  جائزہے،  اوربہتر ہے،پھر نام کے ساتھ  جمیل بھی لگا سکتے ہیں۔

الإصابة في معرفة الصحابة  میں ہے:

"أميمة بنت الحارث: امرأة عبد الرحمن بن الزبير طلقها ثلاثاً فتزوجها رفاعة ثم طلقها رفاعة فقالت: يا رسول الله إن رفاعة طلقني أفأتزوج عبد الرحمن؟ قال: " هل جامعك " قالت: ما معه إلا مثل هدبة الثوب فقال النبي صلى الله عليه وسلم: " لا حتى تذوقي عسيلته ويذوق عسيلتك " .

أخرجه ابن منده من طريق محمد بن مروان السدي عن الكلبي عن أبي صالح عن بن عباس".

(حرف الألف، القسم الأول، ج:3، ص:442، ط: دارالکتب)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144501100006

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں