بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

امامہ نام رکھنے کا حکم


سوال

کیا  " امامہ" نام رکھنا جائز ہے؟

جواب

کسی بچی کا نام" اُمَامَہ "(ہمزہ کے پیش کےساتھ) رکھنا نا صرف جائز بلکہ افضل ہے، کیوں کہ "امامہ"حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نواسی کا نام ہے، جو حضرت زینب رضی اللہ عنہا کے بطن سے پیدا ہوئی تھیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی اِ س پوتی سے محبت فرمایا کرتے تھے۔

"الاستعیاب فی معرفۃ الاصحاب" میں ہے:

"‌أمامة ‌بنت ‌أبي العاص بن الربيع بن عبد العزى بن عبد شمس بن عبد مناف: أمها زينب بنت رسول الله صلى الله عليه وسلم، [ولدت على عهد رسول الله صلى الله عليه] وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يحبها، وكان ربما حملها على عنقه في الصلاة."

(كتاب النساء وكناهن، باب الألف، ج:4، ص:1788، ط:دارالجيل)

فقط والله اعلم بالصواب


فتوی نمبر : 144502100398

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں