بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اولیاء کی مجلس میں فرشتوں کا جمع ہونا


سوال

کیا اولیا ء اللہ کی مجلس میں فرشتے موجود ہوتے ہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ ہر وہ مجلس جس میں ذکر اللہ ہو ،تلاوت قرآن پاک ہو ،یاکوئی دینی یا علمی مجلس  ہو اس پر خاص رحمت خداوندی  کا نزول ہوتاہے رحمت خداوندی اس کو ڈھانپ لیتی ہے فرشتوں کااجتماع ہوتاہے۔

لہٰذا صورتِ مسئولہ میں چوں کہ اولیاء کی مجالس میں ذکراللہ ،یاد الہی تلاوت قرآن بکثرت ہوتا ہے تو وہاں بھی رحمت خداوندی کا نزول اور فرشتوں کااجتماع ہوتاہے۔

سنن ترمذی میں ہے:

"حدثنا محمد بن بشار، قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي، قال: حدثنا سفيان، عن أبي إسحاق، عن الأغر أبي مسلم، أنه شهد على أبي هريرة، وأبي سعيد الخدري، أنهما شهدا على رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال: ما من قوم يذكرون الله إلا حفت بهم الملائكة، وغشيتهم الرحمة، ونزلت عليهم السكينة، وذكرهم الله فيمن عنده."

(کتاب الدعوات،باب ما جاء في القوم يجلسون فيذكرون الله عز وجل ما لهم من الفضل،ج:5،ص:321،الرقم:3378،ط:دارالغرب الاسلامی بیروت)

ترجمہ:حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جب کوئی جماعت اللہ کا ذکر کرتی ہے تو فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں اور رحمت ان پر چھاجاتی ہےنیز ان پر تسکین (تسلی) نازل کردی جاتی ہےپھر اللہ تعالیٰ انہیں بھی فرشتوں کے پاس یاد کرتے ہیں .

فقط اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402100148

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں