بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اجرت لے کر انکوبیٹر (incubator) سے چوزے نکالنا


سوال

ہمارے پاس انکوبیٹر (یعنی چوزے نکالنے کی مشین ہے)، اگر ہم کسی سے انڈے لے کر  اس میں سے چوزے نکال کر اس کو دے دیں اور وہ ہمیں ہر انڈے کے رکھنے کا کرایہ ادا کرے اور جتنے چوزے نکلیں گے وہ اس ہی کے ہوں گے، کیا یہ جائز ہے یا نہیں؟

جواب

انڈوں کو مشین میں رکھ کر چوزے نکالنا جائز ہے، نیز کسی سے انڈے لے کر  ان میں سے مشین کے ذریعے چوزے نکال کر دینا اور اپنی مشین استعمال کرنے کا کرایہ لینا بھی جائز ہے۔

الہدایۃ شرح البدایۃ میں ہے:

"الإجارة عقد على المنافع بعوض لأن الإجارة في اللغة بيع المنافع."

(كتاب الإجارة، ج:3، ص:231، ط:المكتبة الإسلامية)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144203201559

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں