بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عُفَيْرَة نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

عُفَيْرَة نام رکھنا کیسا ہے؟ کیا یہ بھی کسی صحابیہ رضی اللہ تعالی عنھا کا نام ہے؟ اس نام کا معنی کیا ہے؟

جواب

’’عفیرہ‘‘ نام رکھنا درست ہے، بصرہ میں ایک عبادت گزار عورت اس نام سے گزری ہے، اس لئے نیک فال کے طور پر یہ نام رکھنا درست ہے۔ باقی صحابیات کے ناموں میں ہمیں  عفیرہ نام نہیں  ملا۔ عفیرہ عفرۃ سے ہے اور عفرۃ کا معنی ہے: خاکستری رنگ۔ 

الاکمال لابن ماکولا میں ہے:

"أما عُفيرة بالفاء والراء فهي: عفيرة بنت واقد، متعبدة بالبصرة، تروي عن حميدة بنت ثابت البناني، حدث عنها محمد بن عبد الملك الدقيقي".

(الإكمال في رفع الارتياب عن المؤتلف والمختلف في الأسماء والكنى والأنساب : باب عفيرة وعقيدة(7/ 22)، ط. دار الكتب العلمية -بيروت، الطبعة: الطبعة الأولى: 1411هـ-1990م)

لسان العرب میں ہے:

"عُفير:  وهو تصغير ترخيم لأعفر من العفرة، وهي الغبرة ولون التراب، كما قالوا في تصغير أسود سويد، وتصغيره غير مرخم: أعيفر كأسيود. وحكى الأزهري عن ابن الأعرابي: يقال للحمار الخفيف فلو ويعفور وهنبر وزهلق. وعفراء وعفيرة وعفارى: من أسماء النساء".

(لسان العرب: فصل العين المهملة (4/ 590)، ط. دار صادر - بيروت، الطبعة  الثالثة : 1414 هـ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101954

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں