بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ادھار پر زکاۃ کا حکم


سوال

 ہم نے کسی کو رقم ادھار دی ہے اور واپسی کی کوئی معلومات نہیں ہیں کہ کب واپس کریں گے، ایسی صورت میں کیا اس رقم پر ہر سال زکوٰۃ دینی لازم ہے یا جس سال ملے اس سال کی زکوٰۃ میں شامل کر کے ادا کریں؟ پانچ سال ہوگئے ہیں، اب تک قرض نہیں لوٹایا گیا۔  رہنمائی فرمائیں !

جواب

واضح رہے کہ اگر ادھار کے واپسی کی امید  ہویا واپسی میں تردد ہو   لیکن مقروض انکار نہ کر رہا ہو   یا مقروض انکارتو کررہا ہو  لیکن سائل کے پاس  اس کے خلاف گواہ یا ثبوت  ہواور سائل صاحب نصاب ہو یاقرض میں دی گئی رقم نصاب کے برابر ہوتو سائل پر ان  پیسوں کی زکوٰۃ فرض ہے،البتہ اس میں یہ اختیار ہے چاہے تو سالانہ زکوۃ ادا کردےاور اگر چاہے تو وصول ہونے کے بعدگزشتہ تمام سالوں کی زکوۃ حساب کرکے ادا کر دے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(و) اعلم أن الديون عند الإمام ثلاثة: قوي، ومتوسط، وضعيف؛ (فتجب) زكاتها إذا تم نصابا وحال الحول، لكن لا فورا بل (عند قبض أربعين درهما من الدين) القوي كقرض (وبدل مال تجارة) فكلما قبض أربعين درهما يلزمه درهم"

(باب زکاۃ المال، ج:2، ص:305، ط: سعید)

بدائع الصنائع میں ہے:

"ومنها الملك المطلق وهو أن يكون مملوكا له رقبة ويدا وهذا قول أصحابنا الثلاثة، وقال زفر: " اليد ليست بشرط " وهو قول الشافعي فلا تجب الزكاة في ‌المال ‌الضمار عندنا خلافا لهما.
وتفسير مال الضمار هو كل مال غير مقدور الانتفاع به مع قيام أصل الملك كالعبد الآبق والضال، والمال المفقود، والمال الساقط في البحر، والمال الذي أخذه السلطان مصادرة، والدين المجحود إذا لم يكن للمالك بينة وحال الحول ثم صار له بينة بأن أقر عند الناس، والمال المدفون في الصحراء إذا خفي على المالك مكانه فإن كان مدفونا في البيت تجب فيه الزكاة بالإجماع"

(كتاب الزكاة، الشرائط التي ترجع الى المال، ج:2، ص:9، ط: دار الكتب العلمية)

البحر الرائق میں ہے:

"فلا زكاة على من لم يتمكن منها في ماله كمال ‌الضمار، وهو في اللغة الغائب الذي لا يرجى فإذا رجي فليس بضمار، وأصله الإضمار، وهو التغييب والإخفاء، ومنه أضمر في قلبه شيئا، وفي الشرع كل مال غير مقدور الانتفاع به مع قيام أصل الملك"

(كتاب الزكاة، باب شروط الزكاة، ج:2، ص:222، ط: دار الكتاب الإسلامي)
فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144409100278

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں