بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

4 ذو القعدة 1445ھ 13 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

محمد ابیر نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

 "محمد اُبیر" نام رکھنا کیسا ہے اور اس کےمعنی کیا ہے؟

جواب

"أُبير"   (ہمزہ کے پیش اور  ب کے زبر کےساتھ) کا معنی ہے تھوڑا تھوڑا کرکے پانی پینا، نیز "ابیر" بنو القین کے پانی کی گھاٹی  اور  غطفان میں ایک جگہ کا نام  ہے، "ابیر بن العلاء" ایک محدث  ہیں، "عصمۃ بن ابیر التیمی" اور "عویف بن الاضبط بن ابیر الدیلمی"یہ دونوں صحابہ ہیں، "بنو ابیر" عرب کے ایک قبیلے کا بھی  نام  ہے۔

اس لیے "محمد أُبير" نام رکھنا درست ہے۔

تاج العروس میں ہے:

"(و)  ‌أبير (كزبير: ماء) دون الأحساء، من هجر، وقيل: ماء لبني القين، وقيل: موضع ببلاد غطفان. (و) أبير (بن العلاء، محدث) ، عن عيسى بن عبلة، وعنه الواقدي. (وعصمة بن أبير) التيمي تيم الرباب له وفادة، وقاتل في الردة مؤمنا، قاله الذهبي في التجريد. (وعويف بن الأضبط بن أبير) الديلي، أسلم عام الحديبية، واستخلف على المدينة في عمرة القضاء، صحابيان) . (وبنو أبير: قبيلة) من العرب".

(باب الراء، فصل الهمزة مع الراء، ج:10، ص:10، ط:دار الهداية)

القاموس المحیط میں ہے:

"وائتبره: سأله أبر نخله أو زرعه، وـ البئر: احتفرها. و كزبير: ماء، وابن العلاء: محدث. وعصمة بن ‌أبير، وعويف بن الأضبط بن ‌أبير: صحابيان. وبنو ‌أبير، قبيلة".

(باب الراء، فصل في الهمزۃ، ص:311، ط:مؤسسة الرسالة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100745

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں