بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1445ھ 01 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عہدے دار کا ملازم کو اپنی حمایت میں ووٹ ڈالنے پر مجبور کرنا جائز نہیں ہے


سوال

ہماری کمپنی ایک نجی پرائیویٹ ادارہ ہے، اس ادارے میں 25  فروری کو دو یونین کے درمیان ریفرنڈم ہے ، اس ریفرنڈم میں کمپنی کے  ملازمین اپنے خفیہ ووٹ کے ذریعے کسی ایک یو نین کو اگلے دو سال تک کے لیے منتخب کرتے ہیں، ملازمین کی  طرف سے  ووٹ خفیہ طریقہ سے دیا جائے گا، جس میں ملازمین کی مرضی ہوگی ، وہ جس ملازم کو ووٹ دینا چاہیں، دے  سکتے ہیں، یہ قانونی طریقہ ہے۔

میرا سوال یہ ہے کہ کیا ریفرنڈم سے قبل کسی یونین کے قیادت میں عہدیدار یا ممبر کی طرف سے اپنی یونین کی حمایت کے لیے اور ووٹ ڈالنے کے لیے  کسی عام ملازم پر دباؤ ڈالنا، مجبور کرنا، ڈرانا ، دھمکی دینا ، جھوٹ بولنا ، زبردستی کرنا ، قرآن کریم پر حلف لینا یا قسم دینا شرعًا جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں قانونی طریقے  کی پاسداری کرتے ہوئے کسی عہدے دار یا ممبر کے لیے کسی ملازم کو ڈرانا  دھمکانا، اور دباؤ ڈال  کر    اپنی یونین کی  حمایت میں ووٹ ڈالنے پر مجبور کرنا شرعًا  نا جائز  اور ظلم ہے، ہر ملازم خود مختار ہے، اپنی صواب دید کے مطابق جس نمائندہ کو انتظام چلانے کے لیے موزوں اور مناسب سمجھے،  اس کے حق میں ووٹ  دے۔

قرآن كريم ميں الله تعالي كا ارشا  هے:

إِنَّ ‌اللّٰهَ يَأْمُرُكُم أَنْ تُؤَدُّوْا الأَمٰنٰتِ إِلىٰٓ أَهلِهَا [النساء: 58]       

دوسری جگہ ارشاد ہے:

مَّنْ ‌يَّشْفَعْ شَفٰعَةً حَسَنَةً يَّكُنْ لَّهٗ نَصِيْبٌ مِّنْهَا ‌وَمَنْ ‌يَّشْفَعْ شَفٰعَةً سَيِّئَةً يَّكُنْ لَّهٗ كِفْلٌ مِّنْهَا [النساء: 85]          

سنن ابن ماجه میں ہے:

"عن خريم بن فاتك الأسدي، قال: صلى النبي صلى الله عليه وسلم الصبح فلما انصرف قام قائمًا، فقال: "‌عدلت ‌شهادة ‌الزور بالإشراك بالله" ثلاث مرات، ثم تلا هذه الآية: {واجتنبوا قول الزور  حنفاء لله غير مشركين به} [الحج: 30 - 31]۔"

(‌‌أبواب الأحكام، باب شهادة الزور:  3 / 456، ط: دار الرسالة العالمية)

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307100535

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں