بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

یو پیسا اکاونٹ میں موجود رقم کے عوض ملنے والے انعام کا حکم


سوال

میرا سوال یہ ہے کہ Upaisa ( جو کہ Ufone کی Microfinance bank ہے ) اکاؤنٹ میں میرے پیسے پڑے ہیں اور مجھے 1 جنوری 2024 سے روزانہ کے حساب سے 11.9 روپے بطور Reward دے رہا ہے، جو کہ مجھے نہیں پتا کہ کس وجہ سے دے رہا ہے ۔ اس سے پہلے بھی شاید انہوں نے کچھ روپے دیے ہیں کیونکہ ٹوٹل 249.9 روپے دکھا رہے ہیں ۔ تو اگر اسی طرح مجھے یہ پیسے ملتے رہے تو کیا یہ میرے لیے حلال ہے یا بیوی بچوں یا دوسرے گھر والوں کیلئے ؟ اگر نہیں تو اس کا صحیح مصرف بتا دیں ۔ میں ساتھ میں Upaisa کی طرف سے مجھے موصول شدہ مسیج بھی بھیج رہا ہوں ۔

Apnay UPaisa wallet mein Rs. 500 ya zyada rakhnay pe milay rozana return. Jitna zyada deposit, utna zyada munafa. UPaisa karo, agay barho! T&C Apply

جواب

صورت مسئولہ میں یو پیسا اکاونٹ میں رکھی ہوئی رقم کے عوض ملنا والا انعام (reward) شرعا سود ہے اور اس کا استعمال سائل کے لیے جائز نہیں ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وفي الأشباه كل قرض جر نفعا حرام فكره للمرتهن سكنى المرهونة بإذن الراهن. "

(کتاب البیوع، باب المرابحہ، فصل فی القرض,ج نمبر 5، ص نمبر 166)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144507102223

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں