بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹوئٹر کے مونوگرام پر موجود چڑیا نما صورت


سوال

 اکثر اداروں کی پوسٹوں کے اوپر رابطہ نمبر واٹس ایپ، ویب سائٹ ایڈریس، ٹیلی گرام ایڈریس اور ٹویٹر اکاؤنٹ کی آئی ڈی وغیرہ برائے رابطہ و مشہوری استعمال ہوتی ہیں، ساتھ ہی ان پروگراموں کے مونوگرام بھی ہوتے ہیں، ٹویٹر کے پروگرام پر جو ان کا مونوگرام / آئیکن، چڑیا کی شکل کا ہے، آیا یہ تصویر کے حکم میں ہے یا نہیں؟

جواب

ٹوئٹر کے پروگرام کے مونو گرام پر  موجود صورت اگر  چڑیا کی شکل کا ہے، تو یہ   تصویر کے حکم میں  ہے ، ناجائز اور حرام ہے، اس سے بچنا ضروری ہے۔

فتاوی شامی میں ہے :

"(أو مقطوعة الرأس أو الوجه)أو ممحوة عضو لا تعيش بدونه.

(قوله أو مقطوعة الرأس) أي سواء كان من الأصل أو كان لها رأس ومحي، وسواء كان القطع بخيط خيط على جميع الرأس حتى لم يبق له أثر، أو بطليه بمغرة أو بنحته، أو بغسله لأنها لا تعبد بدون الرأس عادة وأما قطع الرأس عن الجسد بخيط مع بقاء الرأس على حاله فلا ينفي الكراهة لأن من الطيور ما هو مطوق فلا يتحقق القطع بذلك، وقيد بالرأس لأنه لا اعتبار بإزالة الحاجبين أو العينين لأنها تعبد بدونها وكذا لا اعتبار بقطع اليدين أو الرجلين بحر (قوله أو ممحوة عضو إلخ) تعميم بعد تخصيص، وهل مثل ذلك ما لو كانت مثقوبة البطن مثلا. والظاهر أنه لو كان الثقب كبيرا يظهر به نقصها فنعم وإلا فلا؛ كما لو كان الثقب لوضع عصا تمسك بها كمثل صور الخيال التي يلعب بها لأنها تبقى معه صورة تامة تأمل."

 (‌‌‌‌كتاب الصلاة،باب ما يفسد الصلاة وما يكره فيها،1/ 648ط:سعید)

  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408101210

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں