بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹی وی کے پیچھے قرآن مجید رکھنا / جس الماری میں قرآن مجید ہو اس کی طرف پیر کرنا


سوال

ہمارے کمرے میں بند ٹی وی پڑا ہے،  کمرہ  چھوٹا ہونے کی وجہ سے ہم نے قرآنِ مجید  ٹی وی کے پیچھے رکھا ہوا ہے،  تو  کیا اس طرح قرآن رکھنے سے قرآن کی بے حرمتی تو نہیں ہوتی؟  کمرے میں الماری بھی ہے،  لیکن اس کی طرف ہم پاؤں پھیلا کر سوتے ہیں تو کیا ایسی الماری کے اوپر یا اس کے اندر  قرآن رکھنا صحیح ہے جس کی طرف آدمی پاؤں پھیلا کر سوتا ہو ؟

جواب

ٹی وی آلۂ معصیت ہے، جس کے پیچھے قرآنِ مجید رکھنا ادب کے خلاف ہے، لہذا قرآنِ مجید الماری کے اوپر یا الماری کے اندر کے اوپری خانہ میں رکھا کریں، اس صورت میں اس الماری کی طرف پیر کرنا ممنوع نہ ہوگا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"مَدُّ الرِّجْلَيْنِ إلَى جَانِبِ الْمُصْحَفَ إنْ لَمْ يَكُنْ بِحِذَائِهِ لَايُكْرَهُ، وَكَذَا لَوْ كَانَ الْمُصْحَفُ مُعَلَّقًا فِي الْوَتَدِ وَهُوَ قَدْ مَدَّ الرِّجْلَ إلَى ذَلِكَ الْجَانِبِ لَايُكْرَهُ، كَذَا فِي الْغَرَائِبِ. ( كتاب الكراهية، الْبَابُ الْخَامِسُ فِي آدَابِ الْمَسْجِدِ وَالْقِبْلَةِ وَالْمُصْحَفِ وَمَا كُتِبَ فِيهِ شَيْءٌ مِنْ الْقُرْآنِ نَحْوُ الدَّرَاهِمِ وَالْقِرْطَاسِ أَوْ كُتِبَ فِيهِ اسْمُ اللَّهِ تَعَالَى، ٥ / ٣٢٢، ط: دار الفكر) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144109200455

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں