بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹی وی دیکھنا کیسے چھوڑا جائے؟


سوال

ٹی وی دیکھنا کیسے چھوڑا جائے ؟

جواب

آج ہی سے ٹی وی دیکھنابند کردیں،اب تک جودیکھاہے اُس پر ندامت اختیار کرتے ہوئےسچے دل سے اللہ تعالٰی کے حضور توبہ کریں اور آئندہ کے لیے نہ دیکھنے کا پختہ عزم کریں، گھر سے ٹی وی نکالیں، کسی اور جائز مصروفیت میں اپنے آپ کو مصروف رکھیں کہ فارغ انسان کا ذہن شیطانی خیالات و وساوس کا ٹھکانہ ہوتا ہے،اللہ تعالٰی سے  توبہ پر استقامت کی دعامانگیں اور کسی نیک، صالح اور متبعِ سنت بزرگ سے اصلاحی تعلق قائم کریں اور نیک کوگوں کی صحبت میں رہیں، ان شاء اللہ  اس کی برکت سے گناہوں کا چھوڑنا آسان ہوجائے گا۔

نضرۃ النعیم میں ہے:

"‌‌‌شروط ‌التوبة:

قال النّوويّ- رحمه الله تعالى-: التّوبة واجبة من كلّ ذنب، فإن كانت المعصية بين العبد وبين الله تعالى لا تتعلّق بحقّ آدميّ فلها شروط ثلاثة وهي:

1- أن يقلع عن المعصية. 2- أن يندم على فعلها. 3- أن يعزم على أن لا يعود إليها أبدا. فإن فقد أحد الثّلاثة لم تصحّ توبته."

(حرف التاء، التوبة، شروط التوبة، 1271/4، ط: دار الوسيلة)

معارج القبول بشرح سلم الاصول الی علم الوصول میں ہے:

"‌‌[‌شروط ‌التوبة النصوح] :

والأحاديث في شأن التوبة والحث عليها وفي تكفيرها للذنوب كثيرة جدا، لها مصنفات مستقلة، وحيث ذكرت من الآيات والأحاديث فإنما المراد بها التوبة النصوح، وهي التي اجتمع فيها ثلاثة شروط:

الأول: الإقلاع عن الذنب. الثاني: الندم على فعله. الثالث: العزم على أن لا يعود فيه."

(الفصل العاشر في ست مسائل تتعلق بمباحث الدين، شروط التوبة النصوح، 1044/3، ط: دار ابن القيم)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144404101894

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں