بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹی، وی چینل پر کام کرنے والے امام کی اقتداء میں نماز پڑھنا


سوال

ہماری مسجد میں امام صاحب مفتی ، عالم ہیں، پانچ نمازوں کی امامت کے لیے ان کا تقرر ہوا ہے، باوجود امام ہونے کے مختلف ٹی،وی چینلز میں آتے ہیں اگر چہ یہ پروگرام مذہبی اور اسلامی نظریات کے ہوتے ہیں، یہ بات ملحوظ رہے کہ ٹی، وی پروگرام ریکارڈ کرانے کے لیے بہت سارے لوازمات کا اہتمام کیا جاتا ہے ، مثلاً میک اپ وغیرہ، مستند فتویٰ کے ساتھ مشورہ دیں کہ ہم اس امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں یا ہماری نمازیں مشکوک اور مکروہ ہیں؟

جواب

ٹی، وی پر آنا، اور بغیر شدید ضرورت کے تصویر یا مووی بنوانا شرعاً ناجائز ہے ، اور مستقل اس عمل کا ارتکاب باعث فسق ہے، اس لیے ایسے آدمی کو مستقل امام بنانا مکروہ ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143101200074

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں