بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹائٹ انڈر ویئریانیکر پہن کر نماز پڑھنے کاحکم


سوال

ایک مسئلہ معلوم کرنا ہے ٹائٹ انڈر ویئر پہن کر نماز پڑھنا کیسا ہے؟

جواب

شلوار یا پاجامہ کے نیچے انڈرویئر پہن سکتے ہیں،شرعاً ممانعت نہیں ،بشرطیکہ انڈرویئر پاک صاف ہو ،البتہ صرف ٹائٹ انڈر ویئر پہننا جس سے واجب ستر نہ چھپے، یہ جائز نہیں۔

ھدایہ میں ہے:

"تطهير النجاسة واجب ‌من ‌بدن ‌المصلي وثوبه والمكان الذي يصلي عليه " لقوله تعالى: {وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ} [المدثر:4] وقال عليه الصلاة والسلام " حتيه ثم اقرصيه ثم اغسليه بالماء، ولا يضرك أثره."

(کتاب الطھارۃ،باب الانجاس،ج:1،ص:36،ط:دار احياء التراث العربي)

وایضافیہ:

"ويستر عورته " لقوله تعالى: {خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ} [لأعراف: 31] أي ما يواري عورتكم عند كل صلاة وقال عليه الصلاة والسلام " لا صلاة لحائض إلا بخمار " أي لبالغة " وعورة الرجل ما تحت السرة إلى الركبة " لقوله عليه الصلاة والسلام " عورة الرجل ما بين سرته إلى ركبته.... الركبة من العورة."

(كتاب الصلوة،باب شروط الصلاة التي تتقدمها،ج:1،ص:45،ط:دار احياء التراث العربي)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144505100296

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں