بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 شوال 1445ھ 09 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

تلسی كا پودا گهر ميں ركهنا


سوال

کیا تلسی کا پودا گھر میں رکھنا چاہیے،  جب کہ ہندو لوگ اس کی بہت تعظیم کرتے ہیں اور اس کو مقدس تلسی بھی  کہتے ہیں؟

جواب

بصورتِ  مسئولہ اگر   مسلمان  کی نیت  تلسی کے پودے  کے گھر میں رکھنے سے اس کی  تعظیم یا تقدیس نہ ہو اور نہ کوئی باطل نظریہ ہو ،   بلکہ عام پودوں کی طرح ایک پودے کی حیثیت سے رکھنا چاہے تو شرعًا اس میں کوئی حرج نہیں ، ہندؤوں کے اس کو مقدس سمجھنے یا تعظیم کرنے کی وجہ سے اس کے گھر میں رکھنے کو ناجائز نہیں کہا جائے گا۔

"واعلم أن الأصل في الأشياء كلها سوى الفروج الإباحة قال الله تعالى: ﴿هو الذي خلق لكم ما في الأرض جميعا﴾ وقال: ﴿كلوا مما في الأرض حلالا طيبا﴾ وإنما تثبت الحرمة بعارض نص مطلق أو خبر مروي، فما لم يوجد شيء من الدلائل المحرمة فهي على الإباحة."

(مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر: کتاب الاشربة(4 /244)، ط. مکتبة المنار،کوئته)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144211200614

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں