بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 ذو القعدة 1445ھ 18 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

’’تجھےطلاق ہےطلاق ہےطلاق ہے‘‘ کہنے سے كون سی طلاق واقع ہوتی ہے


سوال

 شوہرنےبیوی سےمسلسل كہا تجھےطلاق ہےطلاق ہےطلاق ہے۔ تو یہ  كون سی طلاق ہے،رجعی، بائن، مغلظ؟

جواب

صورت مسئولہ میں شوہرکے بیوی کویہ الفاظ :  ’’تجھےطلاق ہےطلاق ہےطلاق ہے‘‘ کہنے سےتین طلاقیں واقع ہوگئی ہیں اور بیوی شوہر پر حرمت مغلظہ سے حرام ہوئی ہے اب رجوع جائز نہیں اور دوبارہ نکاح بھی نہیں ہوسکتا ، مطلقہ  عدت گزارنے کے دوسری جگہ نکاح کرنے میں آزاد ہوتی ہے۔پہلے شوہر سے رجوع اور تجدید نکاح کی گنجائش نہیں ہوتی۔

ہندیہ میں ہے:

"وإن كان الطلاق ثلاثًا في الحرة وثنتين في الأمة لم تحل له حتى تنكح زوجًا غيره نكاحًا صحيحًا ويدخل بها ثم يطلقها أو يموت عنها، كذا في الهداية".

(الفتاوی الهندیة، ج:3، ص: 473، ط: ماجدية)

فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144510101145

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں