بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تہمت اور بہتان میں فرق


سوال

تہمت اور بہتان میں کیا فرق ہے؟

جواب

بهتان اور تهمت دونوں هي دوسروں پر  جھوٹے الزام لگانے کے  معنی میں استعمال ہوتے ہیں،   البتہ لغوی معنی کے  لحاظ سے بہتان میں اس جھوٹے الزام کی شدت زیادہ ہوتی ہے کہ وہ اس قدر سنگین الزام ہوتا ہے کہ جس کو سننے والے  حیران وپریشان ہوجاتے ہیں، جب کہ تہمت میں یہ شدت اس کی بنسبت کم ہوتی ہے، تاہم یہ مفہوم اور استعمال کے اعتبار سے  مترادف استعمال ہوتے ہیں۔

زاد المسير في علم التفسير (1 / 469):

"فأما البهتان: فهو الكذب الذي يُحيّر من عِظَمه، يقال: بهت الرجل: إِذا تحيّر".

التفسير الوسيط لطنطاوي (11 / 245):

"وجمع- سبحانه- في ذمهم بين البهتان والإثم المبين، للدلالة على فظاعة ما ارتكبوه في حق المؤمنين والمؤمنات، إذ البهتان هو الكذب الصريح الذي لا تقبله العقول، بل يحيرها ويدهشها لشدته وبعده عن الحقيقة".

التفسير المنير للزحيلي (18 / 200):

"بعد بيان حكم قذف المحصنات وقصة أهل الإفك، ذكر الله تعالى ما يليق بذلك، وهو آداب الدخول إلى البيوت من الاستئذان والسلام، منعا من الوقوع في التهمة، باقتحام البيوت دون إذن والتسلل إليها، أو حدوث الخلوة التي هي مظنة التهمة أو طريق التهمة التي تذرع بها أهل الإفك للوصول إلى بهتانهم وافترائهم."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200065

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں