بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹچ موبائل جیب میں ہوتے ہوئے نماز ادا کرنا


سوال

 اگر ٹچ موبائل جیب میں ہو تو نماز ہوتی ہے يا نہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر   جیب میں ٹچ موبائل ہوتو  اس کے جیب میں ہوتے   ہوئے  نماز ادا ہوجائے گی۔

یہ واضح رہے کہ   ٹچ موبائل میں  کیمرے سے جان دار کی تصاویر یا ویڈیو بنانا یا محفوظ رکھنا، یا اس میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا غلط استعمال کرنا جائز نہیں ہے، ان خرابیوں سے بچتے ہوئے فی نفسہ ٹچ موبائل کا استعمال ناجائز نہیں ہے، البتہ اگر کسی فرد کے لیے استعمال کی صورت میں ناجائز استعمال کا غالب امکان ہو تو اسے چاہئے کہ سادہ موبائل استعمال کرے اور اگر ٹچ موبائل کا استعمال ضروری ہو تو   بلاضرورتِ شدیدہ استعمال سے اجتناب کرے۔

الدر المختار میں ہے:

"(و) لايكره (لو كانت تحت قدميه) أو محل جلوسه؛ لأنها مهانة (أو في يده) عبارة الشمني بدنه لأنها مستورة بثيابه (أو على خاتمه) بنقش غير مستبين. قال في البحر: ومفاده كراهة المستبين لا المستتر بكيس أو صرة أو ثوب آخر، وأقره المصنف."

(1/ 647، كتاب الصلاة، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144312100454

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں