بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹیوب ویل سے سیراب شدہ کھیت کی پیداوارپرعشر کا حکم


سوال

 میرا رقبہ ہے، اس کو پانی زیادہ تر سولر پمپ اور ٹیوب ویل سے لگاتے ہیں اور کچھ پانی نہر سے بھی لگواتے ہیں تو ٹوٹل فصل سے کتنا عشر نکالنا پڑے گا 10 واں حصہ یا 5 واں حصہ؟ مجھے اس کے بارے میں راہ نمائی ضرور فرمائیں  ۔

جواب

صورت ِ مسئولہ میں مذکورہ رقبہ کی سیرابی زیادہ تر سولر پمپ اور ٹیوب ویل کے ذریعہ کی جاتی ہے ،لہذا  اس کی پیداوار پر نصف عشر یعنی پانچ  فیصد   ادا کرنا لازم ہے ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"وما سقي بالدولاب والدالية ففيه نصف العشر، وإن سقي سيحا وبدالية يعتبر أكثر السنة فإن استويا يجب نصف العشر كذا في خزانة المفتين."

(کتاب الزکات،الباب السادس فی زکات الزرع والثمار،ج:1،ص:186،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503101577

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں