کیا میں ٹرک انشورنس کمپنی میں بطور ایجنٹ کام کرسکتا ہوں ؟
انشورنس کمپنی کے معاملات سود اور قمار پر مشتمل ہوتے ہیں جو کہ شرعًا ناجائز اور حرام ہیں؛ اس لیے کسی بھی انشورنس کمپنی میں ملازمت کرنا شرعًا جائز نہیں ہے۔
حاشية ابن عابدين (رد المحتار) (6/ 403):
"لأن القمار من القمر الذي يزداد تارةً وينقص أخرى، وسمي القمار قماراً؛ لأن كل واحد من المقامرين ممن يجوز أن يذهب ماله إلى صاحبه، ويجوز أن يستفيد مال صاحبه، وهو حرام بالنص."
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144212201311
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن