بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

تراویح میں ختمِ قرآن کی فضیلت اور ثواب


سوال

تراویح میں قرآن پاک پڑھنے کی فضیلت اور ثواب کیا ہے؟

جواب

تلاش بسیار کے باوجودخاص کر تراویح میں قرآن پڑھنے کے فضیلت اور ثواب کے بارے میں تو کوئی مخصوص روایت نہیں ملی، البتہ رمضان المبارک کے قیام اور تراویح میں مکمل قرآن پاک پڑھنا ایک مستقل سنت ہے جس کا ثواب مکمل تراویح پڑھنے والے بہرحال حاصل کر لیتے ہیں ، اس کے علاوہ قرآن پاک کی تلاوت کرنے یا سننےکے وقت حق تعالی شانہ کا متوجہ ہونا اور اللہ جل شانہ کی رحمت اورفرشتوں کا نزول بکثرت روایات سے ثابت ہے اور تراویح میں قرآن پڑھنے اور سننے والے بھی اس فضیلت اور باعثِ ثواب عمل  میں شامل ہیں۔

مبسوط سرخسی میں ہے:

"والختم سنة في ‌التراويح...أصله ما روي عن ‌عمر رضي الله عنه أنه دعا ثلاثة من الأئمة واستقرأهم فأمر أحدهم أن يقرأ في كل ركعة ثلاثين آية وأمر الآخر أن يقرأ في كل ركعة خمسة وعشرين آية وأمر الثالث أن يقرأ في كل ركعة عشرين آية...لأن عدد ركعات ‌التراويح في جميع الشهر ستمائة وعدد آي القرآن ستة آلاف وشيء فإذا قرأ في كل ركعة عشر آيات يحصل الختم فيها، ولو كان كما حكي عن ‌عمر رضي الله عنه لوقع الختم مرتين أو ثلاثا."

(کتاب التراويح، فصل حق قدر القراءة في صلاة التراويح، ج:2، ص:146، ط:دار المعرفة)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144508102382

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں