بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹریول ایجنسی کا نام


سوال

میں نے حج و عمرہ کے لیے ایک ٹریول ایجنسی شروع کی ہے جس کا نام میں "الاشراق انٹرنیشنل ٹراؤلز" رکھنا چاہتا ہوں،میری گزارش یہ  ہے  کہ کیا یہ نام میری حج و عمرہ ایجنسی کے لیے ٹھیک رہے  گا ؟   

جواب

"الاشراق" کا لغوی معنیٰ "روشن کرنا، منور کرنا" ہے، اگر آپ اپنی ایجنسی کا نام  "الاشراق انٹرنیشنل ٹریولز" رکھنا چاہتے ہیں تو اس  میں  شرعًا کوئی حرج نہیں، رکھ سکتے ہیں۔

ناموں میں نیک فالی لینا رسول اللہ ﷺ سے ثابت ہے؛ لہٰذا اس پہلو سے بچوں، بچیوں کے ناموں کی طرح کاروبار  یا ادارے کا اچھا نام رکھنا درست  ہے؛ لہٰذا اس بنیاد پر یہ نظریہ بنالینا درست نہیں ہے کہ یہ نام یا حرف لکی ثابت ہوگا، اور فلاں نام بدشگون ہوگا۔

التعاريف (ص: 66):

" الإشراق: الإضاءة وأشرق دخل في وقت الشروق."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201874

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں