بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹرید مارک کی خرید و فروخت


سوال

ٹریڈ مارک اور کاروبار کا نام جو کہ رجسٹرڈ کرواۓ جاتے ہیں اور رجسٹریشن فیس بھی دی جاتی ہے اور پھر اس نام کے مالک بن جاتے ہیں کیا اس نام اور ٹریڈ مارک کو بیچنا یا خریدنا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں تجارتی علامت یا ٹریڈ مارک کی خرید و فروخت کرنا جائز نہیں ہے ، تاہم  اگر کارخانہ یا مصنوعات کے ساتھ قیمت بڑھا کر فروخت کردے تو جائز ہوگا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وفي الأشباه لا يجوز الاعتياض عن الحقوق المجردة كحق الشفعة وعلى هذا لا يجوز الاعتياض عن الوظائف بالأوقاف، وفيها في آخر بحث تعارض العرف مع اللغة. المذهب عدم اعتبار العرف الخاص لكن أفتى كثير باعتباره وعليه فيفتى بجواز النزول عن الوظائف بمال."

(کتاب البیوع جلد ۴ ص: ۵۱۸ ، ۵۱۹ ط: دارالفکر)

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144403101442

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں