بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

بدنظری سے توبہ کا حکم


سوال

اگر کسی شخص نے توبہ کی کہ موبائل میں کوئی بد نظری نہیں کرے گا لیکن پھر گھر سے باہر کہیں بد نظری ہو گئی تو موبائل میں بد نظری کی جو توبہ کی ہے وہ ٹوٹ جائے گی کیا؟

جواب

اگر کسی شخص نے بد نظری کے گناہ سے توبہ کی اور باہر کہیں بد نظری کر لی تو توبہ ٹوٹ جائے گی اور دوبارہ توبہ کرنا لازم ہو گا، اس لئے کہ بدنظری خواہ موبائل میں ہو یا براہ راست ہو شرعاً جائز نہیں۔ اس کو چاہیے کہ دوبارہ توبہ کر لے اور پختہ عزم کرے  کہ آئندہ یہ کام نہیں کروں گا۔

سنن ابن ماجہ میں ہے:

"عن أبي عبيدة بن عبد الله، عن أبيه، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «‌التائب ‌من ‌الذنب، كمن لا ذنب له»."

(کتاب الزھد، باب ذکر التوبۃ، جلد: 2، صفحہ: 1419، طبع: دار احیاء الکتب العربیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144409100922

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں