بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کسی کے اوپر قربانی واجب تھی اور اس نے قربانی اپنے نام سے قربانی نہیں کی، کسی اور کے نام سے کی


سوال

 اگر کسی کے اوپر قربانی واجب تھی اور اس نے قربانی اپنے نام   سےنہیں کی،کسی اور کے نام سے کی  تو کیا  اس کی طرف سےقربانی ادا ہو گئی؟

جواب

 اگر کسی پر قربانی واجب تھی اور اس نے اپنی طرف سے قربانی نہیں کی ،کسی اور کی طرف سے کی تو  اس کی طرف سے قربانی ادانہیں ہوئی، اس کے ذمے قربانی کا وجوب رہے گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(فتجب) التضحية(علی حر مسلم مقیم موسر عن نفسه.........."

( كتاب الأضحیة، ج:4، ص:315، ط:سعيد)

فتح القدیر میں ہے:

"الأضحیة واجبة علی کل حر مسلم مقیم موسر في یوم الأضحی عن نفسه."

  (فتح القدیر، كتاب الأضحیة، ج:8، ص:425، ط:رشیدیه)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144412100186

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں