بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اسکالر شپ کے اضافی پیسوں کی واپسی کامطالبہ کرنا


سوال

میں اسکالرشپ پر بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گیا تھا،تعلیم مکمل ہونے کے بعد ڈگری کے لیے ساری کلیئرنس ہوگئی، اور میں ڈگری لے کر واپس آگیا ۔ اب چھے ماہ بعد شعبہ مالیات کا پیغام موصول ہوا کہ ہم نے دو ماہ کی اسکالرشپ اضافی دے دی تھی ۔ اب اس صورت میں مجھے کیا کرنا چاہیے جب کہ ڈگری ہر شعبے سے کلیئرنس کے بعد ہی ملتی ہے ؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر ادارے نے یہ شرط رکھی تھی کہ اضافی جو رقم ہو گی وہ واپس کرنی ہو گی یا ادارے نے غلطی سے رقم زیادہ دے دی تھی تو اس صورت میں سائل کے لیے ضروری ہے کہ وہ اضافی رقم واپس کرے ، اگر ادارے والوں نے شروع میں رقم کے واپس کر نے کی شرط نہیں رکھی تھی تو اس صورت میں  اسکالر شپ  تعلیمی ادارے کی طرف سے تبرع واحسان ہے ،رقم دینے کے بعد ادارہ کااس رقم سے استحقاق ختم ہوچکا،رقم سائل کی ملک ہوچکی، اس لئے  ادارے  کا سائل سے دوماہ کے  اضافی  پیسوں کے واپسی کامطالبہ کرنا جائز نہیں ہے ۔

الموسوعہ الفقہیہ الکویتیہ میں ہے:

"التبرع إذا تم بشروطه الشرعية يترتب عليه أثر شرعي، وهو انتقال المتبرع به إلى المتبرع له."

(مصطلح:تبرع، آثار التبرع،65/10،دار السلاسل)

العقود الدریہ میں ہے:

"ومنها في أحكام السفل والعلو: ‌المتبرع لا ‌يرجع على غيره كما لو قضى دين غيره بغير أمره."

(کتاب الکفالة، 288/1، دار المعرفة) 

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144405100904

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں