بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

انبیاء علیہم السلام مسلمان تھے


سوال

کیا تمام انبیاء مسلمان تھے  ، کیا ان کا دین اسلام تھا؟

جواب

واضح رہے کہ تمام انبیاء مسلمان تھے اور ان کا دین اسلام تھا ،دین عقائد کو کہتے ہیں اور شریعت احکام و اعمال ، دستور و قوانین کو کہتے ہیں ، اور حضرت آدم علیہ السلام سے لیکر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم تک تمام انبیاء کے عقائد ایک ہیں ، اور دین کو اسلام کہتے ہیں ، لہذا تمام انبیاء مسلمان تھے  اور ان کا دین اسلام تھا  البتہ شریعت یعنی احکام و اعمال مختلف تھے  مثلا ً آدم علیہ السلام کے زمانے میں  ابتداء  میں  بھائی بہن کا نکاح جائز تھا  اور بعد میں بعد کے انبیاء کی شریعت میں جائز نہیں تھا ، توبہ کے لیے بعض انبیاء کی شریعت میں قتل ہونا لازم تھا ، زکوٰۃ بعض انبیاء کی شریعت میں پچیس فیصد تھی، بعض انبیاء کی شریعت میں  مالِ غنیمت اور  قربانی کا گوشت  وغیرہ کھانے کی اجازت نہیں تھی  بلکہ جلانے کا حکم تھا اور ہمارے نبی کی شریعت میں کھانے کی اجازت ہے ۔

ارشادِ باری تعالیٰ ہے:

إِنَّ الدِّينَ عِندَ اللَّهِ الْإِسْلَامُ ۗ وَمَا اخْتَلَفَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ إِلَّا مِن بَعْدِ مَا جَاءَهُمُ الْعِلْمُ بَغْيًا بَيْنَهُمْ ۗ وَمَن يَكْفُرْ بِآيَاتِ اللَّهِ فَإِنَّ اللَّهَ سَرِيعُ الْحِسَابِ     (آل عمران: 19)

ترجمہ :

بلا شبہ  دین (حق اور مقبول) اللہ  تعالی کے نزدیک صرف اسلام ہی ہے اور اہلِ کتاب نے جو اختلاف کیا (کہ اسلام کو باطل کہا) تو ایسی حالت کے بعد  کہ ان کو دلیل پہنچ چکی تھی محض ایک دوسرے سے بڑھنے کی وجہ سے  اور جو شخص  اللہ تعالی کے احکام کا انکار کرے گا  تو بلا شبہ اللہ بہت جلد اس کا حساب لینے والے ہیں ۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408100997

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں