بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تم باز آجاؤ ورنہ میں تمہیں طلاق دے دوں گا ، میں تمہیں چھوڑدوں گا سے طلاق کا حکم


سوال

میری اپنی بیوی اپنے رشتہ داروں کے گھر جایا کرتی تھی ، وہ  چوں کہ عیسائی تھے تو میں اس کو منع کرتا تھا ، کئی سال انہوں نے آنا جا نا روک لیا تھا ، اب پچھلے تین سالوں سے دوبارہ آنا جانا شروع کیا  تو میں نے  کئی مرتبہ غصہ میں یہ الفاظ استعمال کیے ہیں ( تم باز آجاؤ   ، ورنہ میں تمہیں طلاق دے دوں گا ) ( تم باز آجاؤ ، ورنہ میں تمہیں چھوڑدوں گا) ،  پوچھنا یہ ہے کہ مذکورہ الفاظ سے ہوئی کہ نہیں ؟ 

جواب

صورتِ  مسئولہ میں سائل کا اپنی بیوی کو یہ الفاظ کہنا "تم باز آجاؤ ورنہ میں تمہیں طلاق دے ددں گا، میں تمہیں چھوڑدوں گا" یہ مستقبل میں طلاق دینے کی دھمکی ہے ، ان الفاظ سے کو ئی طلاق نہیں ہوئی ۔ 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101897

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں