اگر مسٹر ایکس نے مسز ایکس کو کہا کہ اگر تم نے میرے سوال کا جواب نہیں دیاتو تم کو ایک طلاق ، اس کے جواب میں مسز ایکس نے فورا جواب دے دیا ، اس صورت میں کیا ایک طلاق ہوگئی یانہیں ؟رجوع کی کیاصورت ہے ؟
صورت مسئولہ میں چونکہ شرط نہیں پائی گئی اس لئے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی نکاح حسب سابق برقرارہے ۔واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143409200018
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن