بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹیسٹ ٹیوب بے بی کاحکم


سوال

میرا ایک سالہ ہے اس کے بچے نہیں ہوتے ڈاکٹر نے بتایا کہ آپ کے جرثومے کمزورہیں  آپ کا بچہ صرف ایک طریقہ سے ہوسکتا ہے کہ آپ کا جرثومہ  نکال کے آ پ کی بیوی کی  بچہ دانی میں انجکشن کے ذریعہ ڈال دیاجایے تو بچہ ہو نا  تب ممکن ہے، تو شریعت اس بارے میں کیا کہتی ہےکیوں  کہ اس کو اولاد کی بہت تمنا ہے۔

جواب

واضح رہے کہ شوہر اور اس کی اہلیہ میں ٹیسٹ ٹیوب  بی بی کی اجازت صرف اس صورت میں  ہے کہ کسی ڈاکٹر سے ٹیسٹ ٹیوب بے بی کا طریقہ کار معلوم کرکے شوہر  اپنا مادہ منویہ خود  یا بیوی اپنے شوہر کا مادہ منویہ اپنے  رحم میں داخل کرے اور اس میں کسی تیسرے فرد کا بالکل عمل دخل نہ ہو (یعنی کسی مرحلے میں بھی شوہر یا بیوی میں سے کسی کا ستر  کسی مرد یا عورت کے سامنے نہ کھلے، نہ ہی  چھوئے) تو اس کی گنجائش ہے ،لہذا اگر شوہر اور اس کی بیوی میں  مذکورہ عمل کے لیے کسی تیسرے شخص کی مدد لی جائے گی تو یہ عمل شرعًا جائز نہیں ہوگا ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"امرأۃ أصابتها قرحة في موضع لايحلّ للرجل أن ينظر إليه لايحلّ أن ينظر إليها، لکن تعلم امرأۃً تداويها، فإن لم يجدوا امرأۃً تداويها، و لا امرأۃ تتعلم ذلك إذا علمت و خيف عليها البلاء أو الوجع أو الہلاك، فإنّه يستر منها کل شيء إلا موضع تلك القرحة، ثمّ يداويها الرجل و يغضّ بصرہ ما استطاع إلا عن ذلك الموضع، و لا فرق في هذا بين ذوات المحارم وغيرهنّ؛ لأنّ النظر إلی العورۃ لايحلّ بسبب المحرمية، کذا في فتاوٰی قاضي خان."

(ج:۵، ص:۳۳۰، الباب التاسع في اللبس، ماجدیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144401100362

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں