بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ٹائر پر لگی نجاست کو پاک کرنے کرنے کا طریقہ


سوال

  موٹر سائیکل کے ٹائر پراگر ناپاکی لگ جائے تو کیا ٹائر خشک زمین پہ چلنے سے پاک ہو جاتے ہیں کہ جیسے جوتوں کا حکم ہے کہ ناپاک ہونے کے بعد  خشک زمین پر چلنے سے پاک ہو جاتے ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر ٹائر یا جوتے پر لگی ہوئی نجاست رگڑنے کی وجہ سے یاچلنے کی وجہ سے  بالکل زائل ہو جائے،یعنی  نجاست کا اثر ہی ختم ہو جائے،تو اس سے ٹائر  اور جوتا پاک ہوجائے گا،اور اگر اثر باقی رہے تو اس کا دھونا ضروری ہوگا۔

فتاوی ہندیۃ میں ہے:

"(ومنها) الحت والدلك ‌الخف إذا أصابه النجاسة إن كانت متجسدة كالعذرة والروث والمني يطهر بالحت إذا يبست وإن كانت رطبة في ظاهر الرواية لا يطهر إلا بالغسل وعند أبي يوسف إذا مسحه على وجه المبالغة بحيث لا يبقى لها أثر يطهر وعليه الفتوى لعموم البلوى. كذا في فتاوى قاضي خان وإن لم تكن النجاسة متجسدة كالخمر والبول إذا التصق بها مثل التراب أو ألقي عليها فمسحها يطهر وهو الصحيح. هكذا في التبيين وعليه الفتوى للضرورة. كذا في معراج الدراية وفي فتاوى الحجة الفرو إذا أصابته النجاسة المتجسدة ويبست يطهر بالدلك كما يطهر ‌الخف. كذا في المضمرات."

(كتاب الطهارة، الباب السابع في النجاسة وأحكامها، الفصل الأول في تطهير الأنجاس، ج:1 ص:44 ط: رشیدیة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144412101411

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں