فوتگی میں تین دنوں تک بیٹھنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟
کسی شخص کے انتقال پر اس کے لواحقین کا تعزیت کے لیے تین دنوں تک بیٹھے رہنا جائز ہے، تاہم اس کو لازم وضروری نہ سمجھا جائے۔
فتاویٰ ہندیہ میں ہے:
"ولا بأس لأهل المصيبة أن يجلسوا في البيت أو في مسجد ثلاثة أيام والناس يأتونهم ويعزونهم."
(كتاب الصلاة، الباب الحادي والعشرون في الجنائز، الفصل السادس، مسائل في التعزية، ج:1، ص:167، ط:بولاق مصر)
فقط والله اعلم
فتوی نمبر : 144405100960
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن