بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 ذو القعدة 1445ھ 29 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

گٹکا کھا کر تلاوت کرنے کا حکم


سوال

گٹکا کھاکر  قرآن پڑھانا کیسا ہے؟ اور اگر نہ کھائے گا تو طبیعت پر اثر پڑے گا؟

جواب

واضح رہے کہ قرآن کریم  اللہ تعالیٰ کا کلام ہے، اس کی تعظیم  کرنا لازم ہے، اور تلاوتِ قرآنِ کریم کے  آدا ب میں سے ہے کہ  تلاوت کرنے والا  پاک صاف  ، باوضو ہوکر، قبلہ رو ہو کر   سر ڈھانپ  کر اور قرآن کریم( مصحف ) کو بلند جگہ پر اپنے سامنے  رکھ کر تلاوت کرے۔

صورت مسئولہ میں گٹکا کھانے کے بعد اگر منہ میں اس کی بدبو   محسوس ہو رہی ہو تو ایسی صورت میں جب تک کُلی  نہ کر لی جائے اسی حالت میں تلاوت کرنا خلاف ادب ہے، لہذا تلاوت سے پہلے منہ اچھی طرف صاف یا پھر اگر مسواک میسر ہو تو مسواک کر کے تلاوت کا اہتمام کیا جائے۔

الأذكار للنووی میں ہے:

"(لا يذكر الله تعالى إلا في مكان طيب) وينبغي أيضا أن يكون ‌فمه ‌نظيفا، فإن كان فيه تغير أزاله بالسواك، وإن كان فيه نجاسة أزالها بالغسل بالماء، فلو ذكر ولم يغسلها فهو مكروه ولا يحرم."

(فصل في الأمر بالإخلاص، ص: ۱۲، ط: دار الفكر للطباعة والنشر والتوزيع، بيروت)

تحفۃ الذاكرین بعدۃ الحصن الحصین میں ہے:

"(قوله وأن يكون ‌فمه ‌نظيفا وأن يزيل تغيره بالسواك) أقول وجه هذا أن الذكر عبادة باللسان فتنظيف الفم عند ذلك أدب حسن ولهذا جاءت السنة المتواترة بمشروعية السواك للصلاة والعلة في ذلك تنظيف المحل الذي يكون الذكر به في الصلاة وقد صح أنه صلى الله عليه وسلم

لما سلم عليه بعض الصحابة تيمم من جدار الحائط ثم رد عليه وإذا كان هذا في مجرد رد السلام فكيف بذكر الله سبحانه فإنه أولى بذلك وأخرج أبو داود من حديث ابن عباس عنه صلى الله عليه وسلم كرهت أن أذكر الله إلا على طهر وصححه ابن خزيمة ."

(‌‌فصل في آداب الذكر، ص: ۵۳، ط: دار القلم - بيروت)

شرح النووی علی مسلم میں ہے:

"قال العلماء ويلحق بالثوم والبصل والكراث ‌كل ‌ماله ‌رائحة ‌كريهة من المأكولات وغيرها قال القاضي ويلحق به من أكل فجلا وكان يتجشى قال وقال بن المرابط ويلحق به من به بخر في فيه أو به جرح له رائحة."

(باب نهي من أكل ثوما أو بصلا أو كراثا أو نحوها، ج: ۵، ص: ۴۸، ط: دار إحياء التراث العربي)

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"رجل أراد أن يقرأ القرآن فينبغي أن يكون على أحسن أحواله يلبس صالح ثيابه ويتعمم ويستقبل القبلة؛ لأن تعظيم القرآن والفقه واجب، كذا في فتاوى قاضي خان."

(کتاب الکراهية، الباب الرابع في الصلاۃ والتسبیح ورفع الصوت عند قراءۃ القرآن، ج: ۵، صفحہ: ۳۱۶، ط: رشیدیه)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144402100678

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں