بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 شوال 1445ھ 09 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

طلال نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

 طلال نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

لفظ" طِلاَل"یہ "طَلٌّ" کی جمع ہے،اس کا تلفظ"  طِلاَل" ہے،اس کا معنی ہے:"ہر خوش نما اور پسندیدہ چیز، ناز والا، پھوار"(القاموس الوحید،ص:1010،ط:ادارہ اسلامیات لاہور)،تاج العروس میں اس کے معنی یہ لکھے ہیں :کمزور بارش،ہلکی ترین بارش، یا سب سے کمزور بارش ،یا یہ اوس ہے جو آسمان سے اُترتی ہے۔ یا یہ اوس کے اوپر اور بارش سے کم تر ہے۔لڑکوں کے لیے یہ نام رکھا جاسکتا ہے،البتہ بہتر یہ ہے کہ انبیاء کرام ،صحابہ کرام ،صلحاء ،بزرگان دین کے نام کے مطابق نام رکھا جائے۔

تاج العروس من جواہر القاموس میں ہے:

"(الطل: المطر الضعيف، أو أخف المطر، كما في المحكم، أو أضعفه، كما في الصحاح، قال الراغب: وهو ماله أثر قليل، ومنه قوله تعالى: فإن لم يصبها وابل)فطل، أو هو الندى الذي ينزل من السماء في الصحو، أو هو فوقه ودون المطر، ج: طلال، بالكسر، أنشد ابن جني في المحتسب، للقحيف العقيلي:(ديار الحي يضربها الطلال … بها أهل من الخافي ومال)."

(فصل الطاء المهملة مع اللام،ج:29،ص:377،ط:دار الهداية،ودار إحياء التراث)

القاموس المحیط میں ہے:

"الطل: المطر الضعيف، أو أخف المطر وأضعفه، أو الندى، أو فوقه ودون المطر،ج: طلال وطلل، كعنب، والحسن، والمعجب من ليل وشعر وماء وغير ذلك....."

(باب اللام،فصل الطاء،ص:1026،ط:مؤسسة الرسالة للطباعة والنشر والتوزيع، بيروت لبنان)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144509102121

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں