بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف میں بالوں کو رنگنا


سوال

اعتکاف کے دوران ڈاڑھی یا سر کے بالوں کو کلر لگا سکتےہیں؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اعتکاف کے دوران سر یا داڑھی کے بالوں کو کالے رنگ کے علاوہ کوئی اور رنگ لگانا جائز ہے،  تاہم مسجد کا ادب ملحوظ رکھنا ضروری ہے، اس طور پر  کہ مسجد کافرش، دیوار یا دری، قالین وغیرہ خراب نہ ہو۔  نیز  بہتر یہ ہے کہ اعتکاف سے پہلے ہی رنگ کرلے؛  تاکہ اعتکاف کا زیادہ سے زیادہ وقت عبادت کے لیے فارغ ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200636

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں