بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

تجارت سے حاصل ہونے والی رقم سال کے دوران خرچ ہونے کی صورت میں اس کی زکات کا حکم


سوال

کسی بھی تجارت سے جو منافع ملتا ہے وہ اگر ساراخرچ ہوگیا ہو تب بھی اصل منافع پر زکات دینی ہوگی ؟

جواب

تجارت میں سال کے دوران جو نفع ہوتا رہتا ہے اس  نفع کی رقم زکات کا سال مکمل ہونے سے پہلے خرچ ہونے کی صورت میں اس کی زکات ادا کرنا لازم نہیں ہوگی، بلکہ زکات کا سال جس وقت پورا ہو اس وقت جس قدر اصل مالِ تجارت، اصل رقم اور منافع کی رقم موجود ہو اس پر زکات واجب ہوگی۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 302)

’’(وشرط كمال النصاب) ولو سائمة (في طرفي الحول) في الابتداء للانعقاد وفي الانتهاء للوجوب (فلا يضر نقصانه بينهما) فلو هلك كله بطل الحول.

(قوله: وشرط كمال النصاب إلخ) أي ولو حكما، لما في البحر والنهر، لو كان له غنم للتجارة تساوي نصابا فماتت قبل الحول فدبغ جلودها وتم الحول عليها كان عليه الزكاة إن بلغت نصابا، ولو تخمر عصيره الذي للتجارة قبل الحول ثم صار خلا وتم الحول عليه وهو كذلك لا زكاة عليه؛ لأن النصاب في الأول باق لبقاء الجلد لتقومه بخلافه في الثاني. وروى ابن سماعة أنه عليه الزكاة في الثاني أيضا (قوله: للانعقاد) أي انعقاد السبب أي تحققه بتملك النصاب ط (قوله: للوجوب) أي لتحقق الوجوب عليه ط (قوله: فلو هلك كله) أي في أثناء الحول بطل الحول، حتى لو استفاد فيه غيره استأنف له حولا جديدا وتقدم حكم هلاكه بعد تمام الحول في زكاة الغنم. قال في النهر: ومنه أي من الهلاك ما لو جعل السائمة علوفة؛ لأن زوال الوصف كزوال العين‘‘۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208201296

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں