تجارت کے حوالے سے کوئی مستند کتاب بتائیے، جس میں یہ واضح ہو کہ معاملہ کے وقت بول چال کیسے کرنی ہے تجارت کے وقت؟ اور صحابہ رضی اللہ عنہم نے تجارت کیسے کی؟ اور جو چیز فروخت کی جا رہی ہے، اس کے بارے میں کیا کیا بتاناضروری ہے؟
تجارت کے متعلق مسائل کے حوالے سے مفتی محمد عبدالسلام چاٹگامی صاحب مدظلہم کی کتاب ’’اسلامی معیشت کے بنیادی اصول‘‘، اسی طرح تجارت کے فضائل، آداب اور شرعی اَحکام کے حوالے سے اردو زبان میں مفتی محمد انعام الحق قاسمی صاحب دامت برکاتہم کی بے نظیر کتاب "تجارت کے مسائل کا انسائیکلو پیڈیا" مفید ہوگی۔ نیز مفتی عبد الواحد صاحب رحمہ اللہ کی تسہیل کردہ بہشی زیور (حصہ معاملات) ملاحظہ فرمائیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144202201333
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن